۳۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 19, 2024
کسب مقام اول مسابقات قرآنی حوزه های علمیه کشور توسط طلاب کرمانشاهی

حوزہ/ حجۃ الاسلام مختار سلیمانی: مقابلوں کی بہترین تیاری کے لیے اساتید اور طلباء کی کوششیں رنگ لائیں۔

کرمانشاہ سے حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام مختار سلیمانی نے صوبہ ہمدان میں حفظ قرآن کے مدارس کے طلباء کے درمیان قرآنی اولمپک کے انعقاد کے معیار کے بارے میں کہا: خدا کے فضل سے یہ مقابلے اچھی سطح پر منعقد ہو رہے ہیں۔

قرآنی مقابلوں میں مقام اول حاصل کرنے والے کرمانشاہ کے طلباء کے بارے میں انہوں نے کہا: "مقابلوں کی بہترین تیاری کے لیے اساتید اور طلباء کی کوششیں رنگ لائیں اور وہ دوسرے شرکاء کے مقابلے میں ستاروں کی طرح چمکے۔

کرمانشاہ کے مدرسہ علمیہ حفظ قرآن کے مدیر جناب شہباز خان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم طلباء کی صلاحیتوں اور قابلیت کے مطابق پہلا مقام حاصل کرنے کی امید کے ساتھ شریک ہوئے تھے، کہا: خدا کے فضل و کرم سے اس مقابلے میں کرمانشاہ کے طلباء نے:

۲ پارو کے حفظ میں: رتبه اول و دوم

۵ پارو کے حفظ میں: رتبه دوم و سوم

۷ پارو کے حفظ میں: رتبه دوم

۱۰ پارو کے حفظ میں: رتبه اول و دوم

۱۵ پارو کے حفظ میں: رتبه اول حاصل کیا.

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جناب شہبازخان کرمانشاہ کے مدرسہ حفظ قرآن کے طلاب نے چند دنوں پہلے ہی اسلامی جمہوریہ کی فوج کے قرآنی مقابلے میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .